Tarjuma Quran
English Articales

قرآن سے مضبوط تعلق کا میابی کی علامت ہے ۔ختم قرآن کی محفل سے صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کا خطاب

Published on:   17-04-2011

Posted By:   محمد کامران عارف

میونخ ۔ علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کہا ہے کہ قرآن مجید سے مضبوط تعلق کامیابی کی علامت ہے ۔اچھا اور بہتر شخص وہی ہے جو قرآن سیکھتا اور سکھا تا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد صوفیا میں محمد سلیمان خان کے ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو قوموں کے عروج و زوال کا سبب بنتی ہے ۔ اخلاص اور محبت کے ساتھ اس سے تعلق قائم ہو نا فوز وفلاح کا سبب ہے ۔ اور اس کو نظر انداز اورفراموش کر نا پستی کی علامت ہے ۔ آج ہم سب کو قرآن سیکھنے کی طرف بڑھنا ہو گا ۔ ناظرہ مکمل کرنے والوں کو قرآن مجید کے معانی اور تفسیر سیکھنی چاہیئے ۔محفل میںمحمد سلیمان خان نے آخری دس سورتوں کی تلاوت کی ۔ محمد سعید چشتی کی جانب سے محمد سلیمان خان کو قرآن مجید کی تکمیل پر ایک خوبصورت ٹرافی دی گئی ۔ محفل میں عبدالمالک نے تلاوت ، اقبال خان ، مصطفے ومحسن قاسمی نے نعت اور محمد انس نے تقریر کی ۔محمد خوشحال خان نے اپنی فیملی کی جانب سے اپنے بیٹے کے قرآن مجید مکمل ہونے پر بیٹے کے استاد محترم جناب علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے صاحب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔صلوة وسلام ،ذکر اور دعائے خیر کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔ پاکستان کے استحکام وسلامتی اور جامع مسجد صوفیا میں پرھنے والے طلبا وطالبات کے لئے خصوصی طور پر دعاکی گئی ۔آخر میں شرکائے تقریب کو لنگر بھی پیش کیا گیا ۔